Thursday, 25 April 2024, 03:11:02 pm

مزید خبریں

 
حریت کانفرنس نے صورتحال معمول پرآنے کے مودی حکومت کے دعوے کومسترد کردیا
June 22, 2022

کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں صورتحال معمول پر آنے کے مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کے دعوے کو سختی سے مسترد کر دیاہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت قیادت نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بیگناہ کشمیری نوجوانوں کا روزانہ کی بنیاد پر قتل مقبوضہ علاقے میں سب اچھا ہے کے مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کے دعوے کی قلعی کھول رہا ہے۔حریت قیادت نے کہا کہ بھارت بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش میں ہمیشہ مقبوضہ علاقے میں سب اچھاہے کا راگ الاپ رہا ہے۔ادھر کشمیری طلبہ مقبوضہ کشمیر میں خصوصااگست2019 ء کے غیر قانونی اقدامات کے بعد سے بھارتی فوجیوں کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں، چھاپوں، پکڑ دھکڑ اور لاک ڈائونز کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ مقبوضہ علاقے میں سٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ نے 2021 میں کرائے گئے ایک سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری طلباکی کارکردگی میں کمی آئی ہے۔