وزیراعظم شہبازشریف نے بیرون ملک پاکستانیوں کا ایک دن میں پانچ کروڑ ستر لاکھ ڈالر وطن بجھوانے پران کا شکریہ ادا کیا جس سے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ ذخائر ساڑھے چار ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔
آج(بدھ) ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ یہ ایک دن میں موصول ہونے والے سب سے زیادہ ترسیلات زر ہیں۔انہوں نے اپنے وطن پراعتماد کرنے پر بیرون ملک پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ۔وزیراعظم نے روشن ڈیجیٹل سکیم کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا ۔شہبازشریف نے کہاکہ ہماری حکومت روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کی بھرپور حمایت کرتی ہے ۔وزیراعظم نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ملک کا اثاثہ قراردیا جنہوں نے قومی معیشت کی مثبت سمت میں استحکام میں بھرپور کراداکیا ۔انہوں نے کہاکہ ہم معاشی بحران پرقابو پاکر بیرون ملک پاکستانیوں کی امیدوں پرپورا اترنے کی یقین دہانی کرواتے ہیں اور حکومت سمندر پار پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔