چینی بینکوں کے کنسورشیم نے پاکستان کو دو ارب تیس کروڑ ڈالر قرض کی فراہمی کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کردئیے ہیں۔
یہ رقم ایک دو روز میں فراہم کردی جائے گی ۔یہ بات وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے آج (بدھ)ایک ٹویٹ میں کہی ۔انہوں نے معاہدے کیلئے سہولت کاری پر چین کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔