بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہفتہ کے روز نام نہاد بھارتی پارلیمانی انتخابات کے چھٹے مرحلے کے پیش نظر راجوڑی اور پونچھ کے اضلاع میں بھارتی پیرا ملٹری فورسز کی تقریباً دو سو اضافی کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔
یہ دستے پیر پنجال کے جنگلاتی علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
راجوڑی اور پونچھ اضلاع میں مجموعی طور پر اسمبلی کے آٹھ حلقے ہیں جن میں اسلام آباد ،پونچھ اور راجوڑی کے سات پارلیمانی حلقے جبکہ ایک نشست جموں لوک سبھا کی ہے۔
اضافی دستوں کی موجودگی سے ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ متنازعہ علاقے میں انتخابات نہیں فوجی مشقیں ہورہی ہوں۔