Friday, 29 March 2024, 07:31:01 pm
چین اورافغانستان کا مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کوفروغ دینے پراتفاق
January 22, 2023

چین اور افغانستان نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

چین کے وزیر خارجہ چن گانگ اور افغان عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی۔

چن گانگ نے کہا کہ چین افغانستان کی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور افغان عوام کے آزادانہ انتخاب اور اس کے مذہبی عقائد کا احترام کرتاہے۔

امیر خان متقی نے کہا کہ افغانستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف لڑے گا اور افغانستان میں چینی اہلکاروں اور ان کے اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرے گا۔