Friday, 29 March 2024, 06:09:27 pm
اوآئی سی کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھنائونے فعل کی سخت مذمت
January 22, 2023

اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی)نے سویڈن کے شہر سٹاک ہوم میں انتہائی دائیں بازو کے انتہا پسندوں کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھنائونے فعل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طہ نے سویڈن کے حکام پر زوردیا کہ نفرت پرمبنی اس جرم کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف ضروری اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے ایسے واقعات کو دوبارہ روکنے اور اسلام مخالف پراپیگنڈے کے خلاف جنگ میں یکجہتی کیلئے عالمی کوششوں میں اضافے پر زوردیا ۔

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے کہاکہ انتہائی دائیں بازوکے انتہاپسند وںنے ایسے اشتعال پسندانہ اقدامات بار بار کیے،جس میں مسلمانوں کونشانہ بنایا جاتا اوران کی اقدار کی توہین کی جاتی ہے ۔