Friday, 29 March 2024, 08:20:17 pm
پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اٹھارہ رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
November 21, 2022

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اٹھارہ رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ ٹیم میں کپتان بابر اعظم سمیت محمد رضوان، عبداللہ شفیق، شان مسعود، سعود شکیل، ابرار احمد، فہیم اشرف، حارث روف، امام الحق، محمد علی، محمد نواز، محمد وسیم جونئیر، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان آغا، سرفراز احمد، زاہد محمود اور اظہر علی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکواڈ میں چار تبدیلیاں کرتے ہوئے شاہین آفریدی، حسن علی، فواد عالم اور یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ شیڈول کے مطابق سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی ، دوسرا نو دسمبر سے ملتان اور تیسرا میچ سترہ دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔