Wednesday, 07 December 2022, 09:41:43 am
بھارتی فورسز نام نہاد جھڑپوں کی آڑ میں دوران حراست کشمیریوں کو شہید کر رہی ہیں،حریت کانفرنس
November 21, 2022

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں اور تنظیموں نے کہا ہے کہ فسطائی بھارتی حکومت ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کشمیری نوجوانوں کو بھارتی فورسز کے ساتھ نام نہاد جھڑپوں کی آڑ میںدوران حراست شہیدکر رہی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے سرینگر میں اپنے بیانات میں کہا کہ نئے منصوبے کے تحت بھارتی فوج اور پولیس بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار کر کے انہیں دوران حراست قتل کرنے سے قبل پہلے سے تیار کردہ ایک بیان جاری کرتی ہے کہ نوجوان کو مجاہدین کے ٹھکانے پر لیجاتے ہوئے ایک جھڑپ میں ماراگیا ہے۔حریت رہنما ڈاکٹر مصعب، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی، جموں و کشمیر مسلم لیگ اور جموں و کشمیر پیپلز لیگ نے گزشتہ روز ضلع اسلام آباد میں ایک نوجوان سجاد احمد کے قتل کومقبوضہ جموں وکشمیرمیں کشمیریوں کے قتل عام کی مودی حکومت کی سفاکیت کی تازہ ترین مثال قرار دیا۔ انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ ہندوتوا حکومت کے ہاتھوں کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل بند کرانے کے لیے آگے آئیں۔ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظربند سینئررہنما غلام احمد گلزار نے سینٹرل جیل سرینگر سے ایک پیغام میں کہاکہ اگر بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے اپنی پوری فوج بھی تعینات کردے تب بھی ذلت آمیز شکست ہی اس کا مقدر ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری ایک عظیم مقصد کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں جنہیںقتل، گرفتاریوں اور دیگر مظالم کے ذریعے اپنے مقصد سے دستبردارہونے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔حریت رہنما نے کہا کہ حل طلب مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا میں امن اور خوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ اور خطے میں خونریزی، غربت اور ہتھیاروں کی دوڑ کا ایک بڑا سبب ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.