فائل فوٹو
وزیر اعظم کے معائنہ کمیشن نے بعض پاکستانی شخصیات ، بیرون ملک کمپنیوں اور اثاثوں سے متعلق انٹرنیشنل کنسور شیم آف انوسٹی گیٹو جرنلسٹس کے انکشافات کا جائزہ لینے کی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔انٹرنیشنل کنسور شیم آف انوسٹی گیٹو جرنلسٹس سے وابستہ پاکستانی صحافیوں سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ کمیشن کے ساتھ معلومات اور تفصیلات کا تبادلہ کریں۔وزیر اعظم کا معائنہ کمیشن متعلقہ ریکارڈ کا جامع جائزہ لینے اور تجزیہ کرنے کے بعد سفارشات مرتب کرے گا۔