Thursday, 28 March 2024, 08:23:02 pm
وزیر اعظم کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر سربراہان مملکت سے ملاقات
September 21, 2022

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر جمہوریہ آسٹریا کے فیڈرل چانسلر Karl Nehammer ، فرانس کے صدر ایمانوئیل میکخواں، سپین کے وزیراعظم Pedro Sanchez اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے ملاقاتیں کیں۔آسٹریا کے چانسلر سے ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔سپین کے صدر پیڈرو Sanchez کے ساتھ ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ادھر ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ ملاقات میں شہبازشریف نے تباہ کن سیلاب کے تناظر میں پاکستانی قوم کے ساتھ یکجہتی اور مدد پر ایرانی صدر رئیسی اور عوام کے ساتھ اظہار تشکر کیا۔