Tuesday, 23 April 2024, 07:36:49 pm
بین الاقوامی برادری فلسطینی علاقوں سے قبضہ ختم کرانے کیلئے اسرائیل پر دبائو ڈالے:قطر
September 21, 2022

قطر نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی علاقوں کا قبضہ ختم کرانے کے لئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستترویں اجلاس مین عام بحث کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ سڑسٹھ کی سرحدوں کے ساتھ ایک فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔امیر قطر نے شامی عوام کی حالت زار کا بھی ذکر کیا جو ملک میں ایک دہائی طویل تنازعے کے دوران اپنا گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔شیخ تمیم نے کہا کہ یمن میں جاری جنگ قطر کے لئے تشویش کا باعث ہے۔