Monday, 10 February 2025, 08:05:44 am
 
پاکستان کاسائبر سکیورٹی کا جامع عالمی لائحہ عمل بنانےپر زور
June 21, 2024

پاکستان نے سائبر سکیورٹی کے جامع عالمی لائحہ عمل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

بین الاقوامی امن و سلامتی کے قیام کے بارے میں سلامتی کونسل میں ایک مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ مجوزہ لائحہ عمل میں تمام رکن ملکوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت متعدد ملکوں کو غلط معلومات کے پھیلائو جیسے چیلنجوں کا سامنا ہے۔

منیر اکرم نے یورپی یونین کی دو ہزار اُنیس، بیس کی رپورٹس کا حوالہ دیا جس میں پاکستان مخالف پروپیگنڈے، غلط معلومات کے پھیلائو کی سرگرمیوں اور سائبر جنگی مہم کو بے نقاب کیا گیا۔

انہوں نے زور دیا کہ اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے اداروں کے منفی استعمال کے ذریعے پاکستان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش کی گئی۔