Wednesday, 24 April 2024, 07:15:07 pm

مزید خبریں

 
بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشتگردی ، مزید چار کشمیری نوجوان شہید
June 21, 2022

بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران آج مزیدچار کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔

بھارتی فوجیوں اورپیراملٹری اہلکاروں نے بارہ مولا اور پلوامہ میں 2 نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی کی جاری کارروائی کے دوران شہید کیا۔ بھارتی قابض انتظامیہ نے امرناتھ یاترا کی سیکورٹی کے نام پر جموں خطے اور سرینگر جموں ہائی وے پر پابندیاںمزید سخت کر دی ہیں۔ یاترا اس مہینے کے آخر میں شروع ہو رہی ہے۔ مودی حکومت نے آزادی پسند کشمیری عوام کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کیلئے بدنام زمانہ ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے میں 252آسامیوں پر خاص طورپر آر ایس ایس اور بی جے پی سے تعلق رکھنے والے افسروں کی بھرتی کا باضابطہ حکم جاری کیا ہے۔یورپی ممالک میں مقیم کشمیریوں نے بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزادی کیلئے کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے کیلئے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور کشمیری نوجوانوں کے منظم قتل عام کا نوٹس لے۔