Friday, 19 April 2024, 09:48:44 pm
کشمیراورفلسطین اقوام متحدہ کےایجنڈے پردنیاکےدیرینہ ترین تنازعات ہیں:کل جماعتی حریت کانفرنس
September 20, 2022

کل جماعتی حریت کانفرنس کی سینئر قیادت نے امید ظاہر کی ہے کہ اقوام متحدہ نیویارک میں جنرل اسمبلی کے ستترویں اجلاس کے دوران  کشمیر اور فلسطین جیسے تنازعات کے حل کے لئے ایک ایسا مربوط فارمولے طے کرے گاجس سے پرامن دنیا کی بنیاد رکھی جاسکے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ اور دوسرے سینئر رہنماوں نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے اپنے بیانات میں کہا کہ کشمیر اور فلسطین اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر دنیا کے  دیرینہ ترین تنازعات ہیں اور ان دونوں خطوں میں انسانی جانوں کے مسلسل ضیاع  سےعالمی ادارے کی مکمل ناکامی ظاہر ہوتی ہے۔