Friday, 29 March 2024, 10:07:13 am
بیلجیئم میں پاکستان کے ورثے ،ثقافت کے حوالے سے ثقافتی نمائش کااہتمام
September 20, 2022

برسلزمیں پاکستان کے سفارتخانے نے اربن برسلزکے اشتراک سے منعقدہونے والی بیلجیئم کی سالانہ ثقافتی تقریب میںشرکت کی۔رواں سال بیلجیئم میں ہفتہ کوثقافتی ورثے کادن پاکستان کی آزادی کی 75ویں سالگرہ کے ساتھ منایاگیا۔بیلجیئم،لکسمبرگ اوریورپی یونین کے لئے پاکستان کے سفیرڈاکٹراسدمجیدخان نے سفارتخانے میں ایک روزہ سرگرمیوں کاافتتاح کیا۔پاکستانی سفارتخانے نے پاکستان کے روایتی سٹریٹ فوڈ کے ساتھ پاکستان کے ورثے اورثقافت کے حوالے سے ثقافتی نمائش کااہتمام کیا۔بیلجیئم کے ہزاروں افرادنے نمائش میں شرکت کی اور پاکستانی ثقافت کے مختلف پہلوئوں میں دلچسپی لی۔اس موقع پرملک بھرمیں موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال پر بھی ایک بریفنگ کااہتمام کیاگیا۔