Thursday, 28 March 2024, 09:05:43 pm
اردوزبان کےممتازشاعرمیرتقی میرکی برسی آج منائی جارہی ہے
September 20, 2022

اردو زبان کے ممتاز شاعر میر تقی میر کی برسی آج منائی جارہی ہے۔

 وہ1723 میں آگرہ میں پیدا ہوئے اور آج ہی کے دن 1810 میں لکھنو میں انتقال کرگئے۔

 میر تقی میر کی شاعری نے اردو زبان کو نئی جہت دی، وہ دہلی کے اردو زبان کے استا د شعرا میں سے ایک تھے جنہیں دبستان دہلی کا نام دیا گیا ہے۔

 نکات الشعرا، ذکر میر، کلیات میر اور میر تقی میر کی رباعیات ان کی شہرہ آفاق تصانیف ہیں۔