Friday, 19 April 2024, 12:51:23 pm
پاکستان کی چین کے ٹیکنالوجی کےکاروباری اداروں کوسرمایہ کاری کی دعوت
July 20, 2022

پاکستان نے چین کے ٹیکنالوجی کے کاروباری اداروں کو دعوت دی ہے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں اور حکومت کی جانب سے دی جانے والی مراعات سے فائدہ اٹھائیں۔

 بیجنگ میں چائنا پاکستان ٹیکنالوجی انوسٹمنٹ کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نےکہا کہ حکومت خصوصی اقتصادی اور ٹیکنالوجیز زونز میں چین کی صنعتوں اور پیداواری اداروں کے قیام اور پاکستان سے باہر ہمسایہ ملکوں میں بھی ان کی برآمدات کےلئے سہولت فراہم کررہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ چین کے کاروباری اداروں کو اپنے کاروبار کے آغاز کےلئے خصوصی مراعات، ٹیکس میں رعایت اور دوسری سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔