Thursday, 25 April 2024, 07:21:34 pm
پاکستان کے نورزمان نے ایشین جونیئرسکوائش چیمپئن شپ جیت لی
June 20, 2022

تھائی لینڈ کے شہر Pattayaمیں پاکستان کے نورزمان نے انتیسویں ایشین جونیئرسکوائش چیمپئن شپ کے فائنل میں شاندارکھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے ملائیشیاکے Joachim Chuah کو ہراکراعزازاپنے نام کرلیا۔اٹھارہ سالہ نورزمان نے پہلی گیم انتہائی سخت مقابلے کے بعدگیارہ۔نوسے جیت لی تاہم انکے حریف نے دوسری گیم میں بارہ ۔دس سے کامیابی حاصل کرکے میچ کو سنسنی خیزبنادیا۔تاہم نورزمان نے اپنی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے اگلی دونوں گیمزمیں گیارہ۔پانچ اور گیارہ۔نوسے کامیابی حاصل کرکے چیمپئن شپ کافائنل جیت لیا اوراس طرح چارسال کے بعد یہ اعزازپاکستان کے نام کیا۔