Saturday, 02 July 2022, 04:19:21 am

مزید خبریں

 
مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی فوجیوں نے مزید3کشمیری نوجوانوں کوشہیدکردیا
June 20, 2022

غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج تین اور کشمیر ی نوجوانوں کو شہید کردیا۔ بھارتی فوجیوں اور پیرا ملٹری فورسز کے اہلکاروں نے دو نوجوانوں کو ضلع کپواڑہ کے علاقے لولاب میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے علاقے چھاتہ پورہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران ایک اور نوجوان کو شہید کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔ واضح رہے کہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں وادی کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر سات ہوگئی ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.