Friday, 19 April 2024, 06:56:14 pm
معروف نغمہ نگارخواجہ پرویزکی 11ویں برسی
June 20, 2022

معروف نغمہ نگارخواجہ پرویزکی گیارہویں برسی آج (پیر)منائی گئی۔

وہ 1932 میں امرتسرمیں پیدا ہوئے ،ان کااصل نام غلام محی الدین تھا۔خواجہ پرویزنے اپنے چالیس سالہ کیریئرمیں اردواورپنجابی فلموں کے لئے تقریباً دس ہزار نغمے لکھے۔ان کی پہلی فلم''رواج''تھی تاہم انہیں فلم آئینہ کے گیت ''تم ہی ہو محبوب میرے''سے بڑی شہرت ملی۔وہ دوہزارگیارہ میں آج کے روزلاہورمیں انتقال کرگئے۔