Saturday, 02 July 2022, 03:31:57 am

مزید خبریں

 
بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشتگردی ، گزشتہ دو روز کے دوران جعلی مقابلوں میں سات کشمیری شہید
June 20, 2022

فائل فوٹو

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائی میں گزشتہ دو روز کے دوران جعلی پولیس مقابلے میں چار افراد سمیت سات کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقامی افراد نے بتایاکہ فوجیوں نے چار نوجوانوں کو گرفتار کیا اور بعد میں انھیں کل ضلع کپواڑہ میں محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائی کی آڑ میں ایک جعلی مقابلے میںقتل کردیا۔آج (پیر)ضلع پلوامہ کے علاقے CHALAQORA میں فوجیوں نے ایک اور نوجوان کو شہید کردیا۔کل ضلع کولگام کے علاقے ڈی ایچ پورہ میں بھی فوجیوں نے دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔بھارتی فوج کی طرف سے ضلع کپواڑہ میں نوجوانوں کے قتل کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔بھارتی فوج نے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے پھینکنے سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیاجس سے کئی افراد زخمی ہوگئے ۔ادھر بھارت کی بدنام زمانہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے آج وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر کئی افراد کو گرفتار کرلیا۔نیشنل کانفرنس کے رہنما حسنین مسعودی نے سری نگر میں ایک بیان میں مودی حکومت سے کہاکہ وہ بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں قید کشمیری نوجوانوں کو رہا کرے۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی گئی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارتی مظالم کے باعث گزشتہ تینتیس سال میں چالیس ہزار سے زائد کشمیری اپنے گھر بار چھوڑ کر مقبوضہ کشمیر سے باہر پناہ گزینوں کی حیثیت سے رہنے پر مجبور ہیں ۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.