Saturday, 08 February 2025, 05:16:28 am
 
انڈر19ٹی ٹونٹی ویمن کرکٹ کپ،انگلینڈنے پاکستان کوشکست دے دی
January 20, 2025

ملائشیاء کے شہر جوہر میں کھیلے گئے خواتین کے انڈر 19ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں انگلینڈ کی خواتین انڈر 19کرکٹ ٹیم نے پاکستان کی خواتین ٹیم کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

اس سے قبل پاکستان کی خواتین کی کرکٹ ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اٹھارہ اعشاریہ پانچ اوورز میں چھیاسٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ انگلینڈ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف نو اعشاریہ دو اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔