Wednesday, 07 December 2022, 08:37:08 am
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس کے گھروں پر چھاپے
November 19, 2022

File Photo

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے تین اضلاع کے کئی مقامات پر گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس پیرا ملٹری فورس کے ہمراہ سری نگر، اسلام آباد اور کولگام کے اضلاع میں مختلف مقامات پر تلاشی کی کارروائی کر رہی ہے۔سری نگر میں پولیس کی ٹیمیں صحافیوں اور شہریوں کے گھروں کی تلاشی لے رہی ہیں۔ضلع اسلام آباد میں بھارتی پولیس کی طرف سے حریت رہنما قاضی یاسر اور صحافی قاضی شبلی کی مشترکہ رہائش گاہ پر کارروائی جاری ہے۔بھارتی پولیس کی جانب سے ضلع کولگام میں صحافی خالد گل اور آزادی پسند کارکن باسط ڈار کے گھروں کی تلاشی بھی لی جارہی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.