Tuesday, 26 October 2021, 10:38:32 am
ریڈیو فنکاروں کے مالی مسائل جلد حل کئے جائیں گے،ملک عامر ڈوگر
September 19, 2021

سیاسی امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی اور قومی اسمبلی کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ ریڈیو فنکاروں کے مالی مسائل جلد حل کئے جائیں گے۔ملتان میں فنکاروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کے فنکاروں کو درپیش مسئلے جلد حل کئے جائیں گے۔ملک عامر ڈوگر نے ریڈیو فنکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ فنکار قومی اثاثہ ہیں کیونکہ وہ قومی اہمیت سے متعلق مسائل اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اس لئے انہیں نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.