Wednesday, 24 April 2024, 03:12:35 am
ممتاز شاعر ساغر صدیقی کی 48 ویں برسی
July 19, 2022

اردو زبان کے ممتاز شاعر ساغر صدیقی کی آج(منگل) 48 ویں برسی منائی گئی۔ ان کا اصل نام محمد اختر تھا وہ 1928 میں امبالہ میں پیدا ہوئے انہوں نے 1947 میں انیس سال کی عمر میں پاکستان ہجرت کی اور لاہور میں سکونت اختیار کی۔ ساغر صدیقی نے انتہائی کم عمری میں شاعری شروع کی ، انہوں نے فلمی صنعت کیلئے بھی شاعری جاری رکھی اور ایک ادبی جریدہ بھی شائع کیا۔ ساغر صدیقی 1974 میں آج کے دن لاہور میں انتقال کر گئے تھے انہیں میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔