Friday, 19 April 2024, 05:57:36 am
مقبوضہ جموں وکشمیرمیں خواتین بھارتی فوج کے مظالم کاسب سے زیادہ شکارہیں
June 19, 2022

فائل فوٹو

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں خواتین بھارتی فوج کے مظالم کا سب سے زیادہ شکار ہیں اور بھارت کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کو دبانے کیلئے خواتین کی بے حرمتی کو ایک ہتھیار کے طورپر استعمال کررہا ہے۔تنازعات کے دوران جنسی تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر آج کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے جاری ایک تجزیاتی رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے کہ مقبوضہ وادی میں گزشتہ تین دہائیوں کے دوران بھارتی فوج کے ہاتھوں گیارہ ہزار دو سو پچپن خواتین کی بے حرمتی کی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت اپنے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کو خوفزدہ کرنے اور ان کی تذلیل کرنے کیلئے جان بوجھ کر خواتین کو نشانہ بنارہا ہے۔