Friday, 29 March 2024, 07:58:08 pm
معروف پاکستانی اداکار محمد علی کی 17ویں برسی
March 19, 2023

معروف پاکستانی اداکار محمد علی کی 17 ویں برسی اتوار کے روز منائی گئی۔

محمد علی انیس اپریل انیس سواکتیس کو رام پور بھارت میں پیدا ہوئے۔وہ انیس سو چھپن میں براڈکاسٹر کے طور پر ریڈیو پاکستان حیدرآماد سے منسلک ہوئے جہاں ان کے بڑے بھائی ارشاد پہلے ہی ڈرامہ آرٹسٹ کی حیثیت سے کام کررہے تھے۔بعد ازاں وہ ریڈیو پاکستان کراچی چلے گئے جہاں ریڈیو پاکستان کے اس وقت کے ڈائریکٹر جنرل زیڈاے بخاری ان کے ادارکاری کے کیرئر میں ان کے سرپرست تھے۔محمد علی نے 1962 میں فضل احمد کریم فضلی کی فلم چراغ جلتا رہا سے اپنی فلمی کیرئیر کا آغاز کیا۔انہوں نے 1964 سے 1986 تک کے اپنے بویل فلمی کیرئیر میں دس نگار ایوارڈ جیتے۔محمد علی 2006 میں آج کے روز لاہور میں حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے۔