Thursday, 25 April 2024, 04:34:45 pm
خیبر پختونخوا حکومت سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے
November 18, 2022

خیبر پختونخوا حکومت اپنے شمالی علاقہ جات میں موسم سرما کی سیاحت کے فروغ کے لئے سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے سے متعلق اقدامات کر رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق سیاحتی مقامات پر سردی پڑنے اور صوبے کے مختلف حصوں میں برفباری کے بعد خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں، وفاقی دارالحکومت اور پنجاب سے بڑی تعداد میں سیاح شمالی علاقہ جات کا رخ کر رہے ہیں۔اِس ضمن میں کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مانسہرہ، ناران، جھلکڈ روڈ کو ناران تک بحال کر دیا ہے جس سے سیاحوں کو برفباری کے دوران اور اِس کے بعد قدرت کے حسین نظارے دیکھنے کو ملیں گے۔