Friday, 29 March 2024, 01:56:38 am
ممتازکلاسیکل گائیک استادامانت علی خان کی48 ویں برسی
September 18, 2022

ممتاز کلاسیکل گائیک استاد امانت علی خان کی 48 ویں برسی  اتوار کو منائی گئی۔

وہ 1922 میں بھارت کے شہر ہوشیار پور میں پیدا ہوئے ان کا تعلق پٹیالہ کے مشہور موسیقی گھرانے سے تھا۔1948 میں انہوں نے پاکستان ہجرت کی۔انہوں نے غزل اور کلاسیکل گائیکی میں شہرت حاصل کی۔انہوں نے انشا جی اٹھو اب کوچ کرو، ہونٹوں پے کبھی ان کے میرا نام ہی آئے اور مورا جیانہ لگے سمیت متعدد غزلیں گائیں جنہیں ان کے مداح ابھی تک نہیں بھولے۔انہیں 2009 میں حکومت پاکستان کی طرف سے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔