Friday, 19 April 2024, 11:00:43 pm
آئی سی سی عالمی کپ سپر لیگ: انگلینڈ نے ہالینڈ کو232رنز سے ہرادیا
June 18, 2022

AMSTELVEEN میں آئی سی سی عالمی کپ سپرلیگ میں انگلینڈ نے ہالینڈ کو دوسوبتیس رنز سے ہرا دیا۔انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے ہالینڈ کو 499 رنز کا ہدف دیا جو ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ ہدف ہے۔جواب میں ہالینڈ کی ٹیم انچاس اعشاریہ چار اوورز میں 266 رنز بنا سکی۔انگلینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں ایک ۔صفر کی برتری حاصل ہے۔