Thursday, 25 April 2024, 06:14:14 am
پاکستان اور مراکش کے درمیان تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں :گورنرسندھ
November 17, 2022

پاکستان میں مراکش کے سفیر محمد Karmoune نے آج کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کی اور دوطرفہ تجارت میں اضافے ،تجارتی وفود کے تبادلے،صحت اور تعلیم کے شعبے میں تعاون اور سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اور مراکش کے درمیان تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں اور دوطرفہ تعاون میں اضافے سے دونوں ملکوں کو معاشی فائدہ ہوگا۔مراکش کے سفیر نے کہا کہ ان کے ملک کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں کیونکہ پاکستان کے لوگوں نے ہمیشہ ان کی معاونت کی ہے۔