Wednesday, 24 April 2024, 11:40:31 am
مشیر وزیراعظم کی نادرا کو خیبر پختونخوا میں کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت
November 17, 2022

چیئرمین نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی طارق ملک نے سیاسی اور عوامی امورکے مشیر انجیئنر امیر مقام سے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں عمومی طورپر نادرا کی عمومی اور خاص طور پر خیبرپختونخوا میں کارکردگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

انجینئر امیر مقام نے نادرا کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیااور انہیں خاص طور پر خیبرپختونخوا میں اپنی کارکردگی مزید بہتر کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایات دیں۔