Friday, 29 March 2024, 02:29:22 pm
معروف ٹی وی اداکارشفیع محمدکی15 ویں برسی
November 17, 2022

معروف ٹی وی اداکارشفیع محمدکی پندرہویں برسی جمعرات کے روز منائی گئی۔شفیع محمدنے فنی سفرکاآغازریڈیومیزبان کے طورپرکیااور60ء کی دہائی میں ریڈیو سے نشر ہونے والے ڈراموں میں کام کیا۔انہوں نے مختلف ٹی وی چینلزپراردواورسندھی زبانوں میں پچاس سے زیادہ ڈرامہ سیریلیز اورایک سوسے زائدٹی وی ڈراموں میںا داکاری کے جوہردکھائے۔وہ2007ء میں آج کے دن جگرکے عارضے کے سبب انتقال کرگئے۔