Friday, 29 March 2024, 11:21:45 am
شوپیاں میں بھارتی پولیس نےسینئر حریت رہنمامولاناسرجان برکاتی کوگرفتارکرلیا
September 17, 2022

بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں میں آج بھارتی پولیس نے سینئر حریت رہنما اور ممتاز مذہبی مبلغ مولانا سرجان برکاتی کو گرفتار کرلیا۔

 مولانا سرجان برکاتی کو تین ممتاز مذہبی رہنماوں مولانا عبدالرشید داودی، مشتاق احمد ویری  اور عبدالمجید ڈار المدنی کی گرفتاری کے دو دن بعد پکڑا گیا ہے جن پر قابض حکام نے پبلک سیفٹی ایکٹ کے ظالمانہ قانون کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

 کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سری نگر میں ایک بیان میں بھارتی پولیس اور فوج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں گرفتاریوں کی لہر پر شدید تشویش ظاہر کی جس کا مقصد کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو دبانا ہے۔