Friday, 29 March 2024, 04:03:59 pm
خیبرپختونخوامیں ڈینگی بخارسے5افرادجاں بحق
September 17, 2022

خیبرپختونخوا میں ڈینگی بخار سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور مزید تین ہزار888 مریض زیر علاج ہیں۔

 خیبرپختونخوا کےمحکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ضلع مردان میں سب سے زیادہ ایک ہزار 458 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہیں، پشاور میں وائرس سے متاثرہ چار سو اٹھارہ افراد کا انداراج کیا گیا ہے ضلع خیبر میں چھ سو چھتیس اور ضلع نوشہرہ میں تین سو اٹہتر افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

 صوبائی محکمہ صحت نے پانچ اضلاع کو انتہائی حساس قرار دیا ہے جن میں خیبر، مردان، نوشہرہ، ہر ی پور اور پشاور شامل ہیں۔