Tuesday, 23 April 2024, 03:23:28 pm
نامور میزبان فلمی اداکار شاعر اور مصنف طارق عزیز کی دوسری برسی
June 17, 2022

ریڈیو ٹیلی وژن کے نامور میزبان فلمی اداکار شاعر اور مصنف طارق عزیز کی دوسری برسی جمعہ کو منائی گئی۔ طارق عزیز نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1960 کی دہائی میں ریڈیو پاکستان سے کیا اور بعد میں پاکستان ٹیلی وژن کے پہلے میزبان بن گئے۔ وہ اپنے مشہور پروگرام نیلام گھر سے مشہور ہوئے جو1974 میں شروع ہوا اور بعد میں اس کا نام طارق عزیز شو کردیا گیا جو چار دہائیوں تک نشر ہوتا رہا۔1994 میں طارق عزیز کو تفریحی شعبے میں ان کی خدمات کے اعتراف میں تمغہ حسن کارکردگی عطا کیاگیا۔ طارق عزیز آج ہی کے دن 2020 کو چوراسی سا ل کی عمر میں لاہور میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے تھے۔