Tuesday, 23 April 2024, 07:41:05 pm
تیز تر انٹرنیٹ تک آسان رسائی ضرورت اور ہر شہری کا حق ہے:سید امین الحق
May 17, 2023

انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکشن کے وزیر سید امین الحق نے تیز تر انٹر نیٹ تک آسان رسائی کی ضرورت پر زور دیا ہے جو ہر شہری کا حق ہے۔ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کا نہ صرف ذاتی بلکہ پیشہ ورانہ میدان کے حوالے سے بھی ہماری زندگیوں میں بہت عمل دخل ہے۔وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ رابطوں کی سہولت نہ صرف زیادہ سے زیادہ لوگوں کو آپس میں ملانے بلکہ ایسی خدمات اور تعاون کے ذریعے کاروبار کے مواقع فراہم کرتی ہے جو عالمی معیشت میں کامیابی اور مسابقت کے لئے درکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سماجی رابطے کی ویب سائٹوں پر انتہا پسندانہ ، نفرت انگیز، فحش اور پر تشدد مواد کی براہ راست سٹریمنگ پر پابندی عائد کرے گی اور پاکستان کی سالمیت اور دفاع کے خلاف مواد ہٹائے گی۔