Thursday, 25 April 2024, 10:43:01 am
معروف مصور، دانشور عبدالرحمان چغتائی کی برسی منائی گئی
January 17, 2023

معروف مصور، دانشوراورریڈیوپاکستان اورپاکستان ٹیلی ویژن کے سرکاری لوگوکے خالق عبدالرحمان چغتائی کی برسی آج منائی جارہی ہے۔عبدالرحمان چغتائی نے اپنی منفرداورمخصوص مصورانہ طرزتخلیق کی جومغل فنون، اسلامی فنون اور دوسری مصورانہ روایات سے متاثرتھی۔انہیں پاکستان سے تعلق رکھنے والاپہلانمایاں جدیدمسلمان فنکاراورپاکستان کاقومی فنکار تصور کیاجاتاہے۔انہوں نے 1949 سے 1960تک پاکستان کے لئے مختلف ڈاک ٹکٹ تخلیق کئے۔چغتائی کوان کی شاندارخدمات کے اعتراف میں صدرپاکستان کی جانب سے 1958 میں تمغہ حسن کارکردگی اور 1960ء میں ہلال امتیاز سے نوازاگیا۔انہیں1934ء میں سلطنت برطانیہ کی جانب سے خان بہادرکاخطاب دیاگیا۔معروف مصورعبدالرحمان چغتائی کاانتقال 17جنوری1975ء کو لاہورمیں ہوا۔