Saturday, 21 December 2024, 11:11:01 pm
 
سٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ میں 2 فیصد کمی کردی
December 16, 2024

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے پالیسی ریٹ میں دوسو بیسز پوائنٹس کی کمی کرکے تیرہ فیصد پر لانے کا اعلان کیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی مالیاتی پالیسی سے متعلق کمیٹی نے آج( پیر) کراچی میں ایک اجلاس کے دوران کہا کہ پالیسی ریٹ پندرہ فیصد سے کم کرکے تیرہ فیصد کر دیا گیا ہے جو کل سے نافذ العمل ہوگا۔

کمیٹی نے فیصلے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح پچھلے سال کے مقابلے میں کم ہوکر چار اعشاریہ نو فیصد پر آگئی۔