Wednesday, 24 April 2024, 08:37:51 pm
شہید ملت لیاقت علی خان کا70 واں یوم شہادت
October 16, 2021

پاکستان کے پہلے وزیراعظم اور تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما شہید ملت خان لیاقت علی خان کا آج سترواں یوم شہادت ہفتہ کو منایا گیا۔لیاقت علی خان نے قائداعظم محمد علی جناح کے ساتھ مل کر برصغیر کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کے حصول کی جدوجہد کی۔مشرقی پنجاب کے علاقے کرنال میں پیدا ہونے والے لیاقت علی خان نے بھارت کی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔چودہ اگست انیس سو سینتالیس کو وہ پاکستان کے پہلے وزیراعظم بنے۔لیاقت علی خان کو1951 ء میں آج کے دن لیاقت باغ راولپنڈی میں ایک جلسہ عام کے دوران شہید کر دیا گیا۔پاکستان کے پہلے وزیراعظم کراچی میں مزار قائد کے احاطے میں مدفون ہیں۔