Friday, 19 April 2024, 07:29:08 pm
پاکستان اورڈنمارک کاڈیجیٹل ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانےکاعزم
July 16, 2022

پاکستان اور ڈنمارک نے متبادل توانائی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔اِس عزم کا اظہار آج لاہور میں ڈنمارک کی سفیر LIS ROSEHOLME اور پنجاب کے گورنر بلیغ الرحمن کے درمیان ایک ملاقات میں کیا گیا۔گورنر نے ڈنمارک کی سفیر کو ناموس رسالت حضرت محمد ۖ خاتم النبیین کے احترام کے لئے پاکستانیوں کے جذبات کے بارے میں آگاہ کیا۔