Thursday, 25 April 2024, 08:45:40 am
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات کا فضائی سروے
June 16, 2022

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں آتشزدگی کے مختلف واقعات میں تباہ ہونے والے جنگلات کے واقعات کا فضائی سروے کیا۔اپنے دورے کے دوران انہوں نے تمام متعلقہ محکموں اور ایجنسیوں کو ہدایت کی کہ وہ تحقیقات کو تیز کریں اور ہمارے جنگلات کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔انہوں نے کہا کہ جنگلات ہمارا قومی اثاثہ ہیں اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جنگلات میں آگ لگانے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔وزیراعلی نے کہا کہ صوبائی حکومت جنگلات کے تحفظ اور زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے کے پی حکومت کی کوششوں کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے۔انہوں نے مقامی حکومت کے ساتھ مل کر جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا کیونکہ جنگلات ہمارے بہتر مستقبل کی ضمانت ہیں۔انہوں نے ریسکیو آپریشن میں خدمات سرانجام دینے والے محکموں اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران اپنی جانوں اور زخمیوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔