وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے آزادی اظہار کے ایسے متوازن نقطہ نظر کی تشکیل پر زور دیا ہے جو معاشرتی اقدار سے ہم آہنگی رکھتاہو۔
وہ اسلام آباد میں سینئر صحافیوں، پالیسی سازوں اور ماہرین تعلیم سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہر معاشرے کی اپنی حساسیت ہوتی ہے اور پاکستان بھی اس سے مبراء نہیں ہے۔
احسن اقبال نے سوشل میڈیا پر غلط معلومات اور نفرت انگیز تقاریرکے بڑھتے رجحان کے حوالے سے کہا کہ آزادی اظہار پر پابندی کے بغیر غلط استعمال کو روکنے کیلئے ریگولیٹری فریم ورک کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیرنے پاکستانی میڈیا پرزوردیاکہ وہ سیاست سے بالاترہوکرسیاحت، ثقافت اور اقتصادی پہلوئوں پر توجہ مرکوز کرے۔