Friday, 29 March 2024, 01:06:18 pm
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا عوام کی فلاح و بہبود پر فنڈز خرچ کرنے کے عزم کا اعادہ
November 15, 2022

File Photo

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہاہے کہ حکومت مالاکنڈ ڈویژن میں سماجی اور اقتصادی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لئے دیر موٹروے تعمیر کرے گی۔آج (منگل) سہ پہر دیر بالا میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اپنے اس عزم کو دہرایا کہ صوبائی وسائل عوام کی بہبود پر خرچ کیے جائیں گے۔محمود خان نے وفاقی حکومت سے کہا کہ وہ خیبرپختونخوا کے خالص پن بجلی منافع کے بقایاجات ادا کرے تاکہ انہیں صوبے کی ترقی کے لئے استعمال کیا جاسکے۔