Wednesday, 24 April 2024, 03:49:40 am

مزید خبریں

 
دنیابھارت کی مقبوضہ کشمیرکوفلسطین بنانے کی مذموم کوششوں کانوٹس لے:حریت کانفرنس
September 15, 2022

کُل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر کے رہنما الطاف حسین وانی کے زیر قیادت وفد نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سیاسی اور انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی طرف عالمی برادری کی فوری توجہ مبذول کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ مطالبہ اسلامی تعاون تنظیم کی مستقل نمائندہ نسیمہ باغی اور کونسلر سلیمہ کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔ وفد نے کہا وقت آ گیا ہے کہ دنیا بھارت کی نو آبادیاتی پالیسیوں اور سیاسی ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیر کو فلسطین بنانے کی مذموم کوششوں کا نوٹس لے۔