Thursday, 12 September 2024, 05:17:41 pm
 
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان
November 14, 2023

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔پنجاب کے بعض میدانی علاقوں بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔آج ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد گیارہ ڈگری سینٹی گریڈلاہور پندرہکراچی بیسپشاور بارہکوئٹہ پانچمری آٹھ گلگت دو اورمظفر آباد دس ڈگری سینٹی گریڈمحکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموںکشمیر میں سرینگر، پلوامہ، شوپیاں، اننت ناگ،بارہ مولہ اور جموں میں موسم سرد اور خشک جبکہ LEH میں شدید سرد اور خشک رہے گا۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر اور شوپیاں میں پانچ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں پندرہ، LEHمنفی چار، پلوامہ، بارہ مولا اور اننت ناگ میں چار ڈگری سینٹی گریڈ