Friday, 29 March 2024, 06:49:50 pm
بلاول بھٹو کی سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں امداد و بحالی کا کام تیز کرنے کی ہدایت
November 14, 2022

وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے سندھ انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد اور بحالی کا کام تیز کیا جائے۔وہ کراچی میں سیلاب کی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کے بارے میں اعلی سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔اس موقع پر انہوں نے سندھ حکومت کو ہدایت کی کہ ان متاثرہ علاقوں میں کھڑے پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے۔