مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین حج کے قافلوں نے منیٰ کی طرف سفر شروع کر دیا ہے۔مکہ مکرمہ میں ریڈیو پاکستان کے نمائندے بلال خان محسود نے بتایا کہ مکہ مکرمہ میں پاکستان حج مشن کے حکام عازمین کو اُن کی منزل کی طرف رخصت کر رہے ہیں۔عازمین منیٰ پہنچنے کیلئے بسوں اور ٹرینوں کا استعمال کر رہے ہیں اور ان میں سے زیادہ تر پیدل روانہ ہو رہے ہیں۔