Saturday, 20 April 2024, 07:38:52 am

مزید خبریں

 
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکی جنگلات میں لگنے والی آگ کے واقعات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
June 14, 2022

فائل فوٹو

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے چیف سیکرٹری کو جنگلات میں لگنے والی آگ کے حالیہ واقعات کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے جس سے درختوں، جنگلی حیات اور مقامی آبادی کو بڑا نقصان پہنچا ہے۔

جنگلات، ماحول اور جنگلی حیات کے محکمے کی طرف سے جاری ایک پیغام کے مطابق وزیراعلیٰ نے جنگلات میں جان بوجھ کر آگ لگانے والوں کو سخت سزائیں یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔یاد رہے کہ جون کے مہینے کے دوران صوبے کے مختلف جنگلات میں آگ لگنے کے دوسو سے زائد واقعات کی اطلاعات ملی ہیں جس میں بڑی تعداد میں درخت جل کر خاک ہو گئے۔ اس کے علاوہ جنگلی حیات اور مقامی لوگوں کا روزگار بری طرح متاثر ہوئے۔