دنیا کی سب سے کم عمر مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم رندھاوا کی آج (ہفتہ) گیارہویں برسی منائی گئی۔
ارفع کریم2004 ء میں نو برس کی عمر میں کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل بن گئی تھیں۔انہیں بل گیٹس نے امریکہ میں مائیکرو سافٹ ہیڈ کوارٹر کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھی اس وقت ان کی عمر صرف دس برس تھی۔ارفع کریم کا2012 ء میں آج کے دن سولہ سال کی عمر میں لاہور میں انتقال ہوگیا تھا۔